جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یورپ میں گرمی کی شدید لہر،گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)یورپ میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس سے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے مغربی اٹلانٹک ساحلی شہر بریسٹ میں پیر کے روز گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

، بریسٹ میں درجہ حرارت39.3 ریکارڈ کیا گیا۔خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہر بریسٹ میں اس سے قبل 2002 میں درجہ حرارت 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ فرانس کے شمال مغربی علاقے سینٹ بریوک میں درجہ حرارت 39.5 ڈگری کو چھوگیا،شہر میں اس سے قبل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔فرانس کے ایک اور مغربی شہرنانٹیس میں گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں اس سے قبل 1949 میں درجہ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ یورپ کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویوز کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری کے درمیان پہنچ چکا ہے ۔دوسری جانب فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پرتگال میں جنگلات کا 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…