اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں تین روزہ لویہ جرگہ ختم ہوگیا، شرکا نے عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر طالبان حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق لویہ جرگہ میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ

تمام ممالک خصوصا اسلامی ملک، امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کریں۔قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری افغانستان پر تمام پابندیاں ختم کر کے افغان اثاثے بحال کرے۔شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ افغان حکومت کے خلاف مسلح مخالفت بغاوت تصور کی جائے گی،لویہ جرگہ میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق افغانستان میں قومی اتحاد کو ترغیب دینے پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ امارت اسلامی کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی پالیسی نہیں، دوسرے ممالک بھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔افغان رہنمائوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف امارت اسلامی کے فرمان کی حمایت ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ لویہ جرگہ میں 4 ہزار سے زائد علما، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…