جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تارک وطن کی اہلیہ کا مذہب اپنے شوہر سے مختلف ہونے پر الگ اقامہ جاری

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی پاسپورٹ اجرا (جوازات)سے متعلقہ نظامت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود کسی تارک وطن کی اہلیہ کا مذہب اپنے شوہر سے مختلف ہوگا تو ایسی اہلیہ کو الگ اقامہ جاری کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی جوازات کے شعبے نے اس امر کی تصدیق کی کہ اگر کوئی تارک وطن اپنی اہلیہ اور نابالغ بچوں کا اپنے ساتھ اقامے میں نام اندراج کرانا چاہے گا

تو بھی اس کی دوسرے مذہب کو ماننے والی اہلیہ کو الگ اقامے کی فیس دے کر اقامہ لینا ہوگا یہ اقامہ فیس 500 ریال ہو گی۔جوازات کے شعبے کا کہنا تھا کہ اقامے کے حصول کے لیے خاندان کے سربراہ کو درخواست دینا ہوگی۔ اور فراہم کی جانے والی معلومات کو اپنے پاسپورٹ سے بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ان میں فرق نہیں ہے۔ اس کے بعد اپنے فارم پر دستخط کرنا ہوں گے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ خاندان کے سربراہ کو اپنی بیوی اور بچوں کے پاسپورٹ لانا ہوں گے جنہیں وہ اپنے ساتھ اقامہ میں شامل کرانا چاہتا ہے۔ نیز سعودی عرب کا انٹری ویزا جو کہ سعودی سفارت خانہ نے جاری کیا ہوگا سعودی عرب میں رہاشیوں کو اقامے کے اجرا کے وقت ساتھ لانا ہوگا۔ علاوہ ازیں خاندان کا سربراہ اپنے اقامے کی اصل ساتھ لائے گا۔پاسپورٹ جاری کرنے والے شعب جوازات اپنے تازہ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ہر متعلقہ فرد جس کے اقامہ کا معاملہ ہو گا ہر ایک کی رنگین تصویر لائی جائے گی۔ جس کا سائز چار بائی چھ کا ہوگا۔ علاوہ ازیں اپنے اقامے کی اصلی کاپی ساتھ لائے گا۔ان ہدایات میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کسی صاحب اقامہ نے شادی سعودی عرب میں آنے کے بعد سعودی عرب میں ہی کی ہوگی تو اس کے لیے ضروری ہو گا کہ اس خاتون کا کفالت نامہ پہلے اس فرد کی طرف منتقل ہوجائے گا۔ اس کے بعد وہ سربراخانہ نکاح نامے کی کاپی شعبہ جوازات کو دے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…