جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی سے نوجوان گرفتار کرلیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے اندر سے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر ایک فوجی کو چاقو سے حملہ آور ہونے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصی کے اندر سے

ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا اور اسے باب السلسلہ کے راستے حراستی مرکز لے گئے۔القدس ذرائع نے بتایا کہ خصوصی فورسز نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ باب حطہ کے قریب تھا۔قابض فوج نے دعوی کیا کہ نوجوان نے باب الساحرہ کے علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو مارنے کی کوشش کی۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان نے فوجی کو اس وقت مارا جب اسے مسجد اقصی میں نماز کے لیے داخل ہونے سے روکا گیا۔قابض فوج نے مسجد اقصی کے دروازے بند کر دیے اور تقریبا ایک گھنٹے تک نمازیوں کو اس میں داخل ہونے سے روکے رکھا۔ انہوں نیباب مجلس کے قرب و جوار میں محافظوں اور جوانوں پر بھی حملہ کیا۔قابض پولیس کے حملوں کا دائرہ مسجد اقصی اور اس کے دروازوں پر موجود لوگوں تک پھیل گیا۔اسی دوران درجنوں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں یہودیت مارچ کا اہتمام کیا۔قابض فوج نے باب الاسباط کے علاقے میں ایک چوکی قائم کی اور آباد کاروں کے ماہانہ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے علاقے کی مرکزی سڑک کو بند کر دیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…