جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

افغانستان میں نصف شب آنے والے زلرلے نے تباہی مچادی ‘250سے زائد شہری جاں بحق

datetime 22  جون‬‮  2022 |

کابل(این این آئی) افغانستان میں نصف شب آنے والے زلرلے نے تباہی مچادی جہاں پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبوںپکتیکا اور خوست کے تین اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا اوردرجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے

جن کے ملبہ تلے آکر 250سے زائد افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں۔جاں بحق و زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ جہاں نصف شب آنے والے زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل‘ ننگرہار‘ خوست ‘ پکتیا‘ پکتیکا ‘ غزنی ‘ میدان وردک اور کئی دیگر صوبوں میں انتہائی شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کے لوگوں میںشدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ پکتیکا کے گیان اور ارگون اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاںکئی گاؤں مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں اور مکانات کے ملبے تلے دب کر سینکڑوں افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ خوست کے ضلع سپیرا میں ڈنڈاکی نامی گاؤں میں بھی زلزلے نے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے جہاں متعدد گھروں کی چھتیں گرگئی ہیں تاہم ابھی امدادی کام جاری ہیں اور ملبہ تلے دبے لوگوں کو نکالاجارہاہے جس کے نتیجے میں ہلاک و زخمی افراد کی تعدادمیں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

مقامی سرکاری ذرائع کے حوالے سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع گیان میں 100 سے زائد جاں بحق وزخمی افراد جبکہ ضلع ارگون سے اب تک 35لاشیں اور 60 زخمی منتقل کئے جاچکے ہیں۔ادھر مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ آبادی کی امداد کے لئے دیگر علاقوں سے

بڑی تعدامیں لوگ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق اْنہوں نے ایسی شدت کا زلزلہ پہلے نہیں محسوس کیا تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے مقامی افراد استغفار کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق جہاں زیادہ نقصان ہواہے وہاں کئی منزلہ اْونچی مٹی سے بنی ہوئی کچی عمارتیں واقع ہیں۔ زلزلہ سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان کے بارے سرکاری طورپر معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…