حجاج کرام کی قیام گاہوں کے حفاظتی نظام میں کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی

20  جون‬‮  2022

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے عازمین حج کی رہائش گاہوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ حجاج کرام کی قیام گاہوں میں سلامتی اور حفاظت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے

۔میڈیارپوٹس کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بتایاکہ حجاج کرام کی رہائش اعلی ترین معیارات اور حفاظت کے ساتھ مشروط ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برتنے، عازمین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے یا انہیں نقصان پہنچانے پر سخت تعزیری کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹرپر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے ایک پوسٹ میں عازمین حج کی قیام گاہوں کی سہولیات میں آتش زدگی سے حفاظتی انتظامات میں دھوکہ دہی، تحفظ وسلامتی کے تقاضوں کی خلاف ورزی، یا حفاظتی منصوبوں میں انجینیرنگ دفاتر کو دھوکہ دینے کے خلاف خبردار کیا۔اس کے علاوہ بیان میں حجاج کرام کی سہولیات کے حوالے سے تکنیکی یا تنظیمی ضوابط کی دفعات کی خلاف ورزی ، مینوفیکچرر کی طرف سے تجویز کردہ سہولت میں حفاظتی ذرائع کی دیکھ بھال میں دھوکہ دہی یا غفلت کے خلاف بھی خبردار کیا ۔سعودی پبلک پراسیکیوشن اشارہ کیا کہ حفاظتی نظام، آلات اور ذرائع جو بین الاقوامی طور پر یا سعودی عرب میں منظور شدہ تکنیکی ضوابط یا معیارات کے مطابق نہیں ہیں۔ عازمین حج کی قیام گاہوں میں ان کی درآمد، فروخت یا انسٹال کرنا ممنوع ہے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ممنوعہ آلات یا اس کا کوئی حصہ نصب کرنے کو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…