جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امارات کا جوہری توانائی کا تیسرا یونٹ کام شروع کرنے کے لیے تیار

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)برکہ جوہری پلانٹ کے تیسرے ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کا کام جاری ہے۔ ایندھن کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ تیسرا یونٹ بھی بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ اس سلسلے میں اس کے لیے لائسنس پچھلے ہفتے حاصل کیا گیا اور لائسنس ملنے کے فوری بعد

ایندھن بھرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوہری ری ایکٹر کے ریگولیٹر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے چار ری ایکٹرز میں سے تین کو لائسنس مل چکا ہے، دو لائسنس شدہ ری ایکٹر پہلے ہی مکمل چالو حالت میں آ چکے ہیں۔ اب تیسرا بھی کام شروع کرنے کو تیار ہے۔ مکمل طور پر اس کے چالو ہونے کی صورت میں زیرو کاربن کے ساتھ 1400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم ہو سکے گا۔ اگلے چند ماہ میں یہ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔واضح رہے امارات کی نیوکلئیر انرجی کارپوریشن نے بتایا کہ اس کے ذیلی ادارے نواح نے امارات کے مرکزی ادارے فیڈرل اتھارٹی برائے نیوکلئیر ریگولیشن سے لائسنس حاصل کیا ۔نواح ری ایکٹرز کے چلانے اور مرمت وغیرہ کا ذمہ دار ادارہ ہے۔لائسنس کے اجرا سے پہلے ریگولٹری اتھارٹی نے مختلف پہلووں سے ری ایکٹر کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔ تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا غلطی کا احتمال نہ رہے۔ یہ سارے جائزے کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد لائسنس جاری کر دیا گیا۔برکہ عرب دنیا کا واحد جوہری توانائی کا پلانٹ ہوگا جو کئی یونٹس پر محیط ہے۔ اس کی وجہ سے روز گار کے اعلی مواقع پیدا ہوئے اور یہ صنعتی شعبے کی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ماحولیاتی اعتبار سے مفید اور گیس پر انحصار کم کرنے کا ذریعہ ہوگا۔ نیز اس کے مکمل چالو ہو جانے پر سالانہ بنیادوں پر کاربن کے اخراج کو بائیس اعشاریہ چار ملین ٹن تک روکا جا سکے گا۔برکہ نیوکلئیر ری ایکٹر مجموعی طور پر چار یونٹس پر مشتمل ہے، دو کام شروع کر چکے ہیں، تیسرا شروع کرنے جا رہا ہے جبکہ چوتھے یونٹ کی تیاری تکمیلی مراحل میں ہے۔ برکہ بنیادی طور پر امارات کو کاربن کے اخراج سے مکمل طور پر بغیر توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…