پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام مکہ معظمہ پہنچنے پر بے حد خوش

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب سے باہر سے آنے والے حجاج کرام مکہ معظمہ پہنچنے پر بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ دوسرے ملکوں سے آنے والے فرزندان توحید کرونا وبا کی وجہ سے دو سال کی پابندی کے بعد جذباتی، خوشی سے سرشار اور بیت اللہ کے دیدار کی تڑپ لیے ہوئے ہیں

۔طواف اور حج و زائرین کی خدمات کے ماہر احمد حلبی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کے نتیجے میں سعودی عرب کے باہر سے آنے والے عازمین کی تقریبا دو سال کی غیر حاضری کے بعد وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ اس سال حج سیزن کے لیے مملکت کے اندراور باہر سے آنے والے عازمین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کی واپسی کے ساتھ ہی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ اس لیے طواف کمپنیز، زمازمہ کمپنی، جنرل آٹوموبائل یونین اور حجاج کی خدمت میں کام کرنے والے تمام شعبوں نے حجاج کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی انسانی اور مشینی صلاحیتوں کو متحرک کردیا۔ ہم سب حاجیوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…