جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد کی بزرگ یمنی شہری کو سرکاری سطح پر عمرہ کرانے کی ہدایت

datetime 14  جون‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی نے ایک یمنی شہری اور اس کے خاندان کو عمرہ کرانے کے احکامات دے دیئے۔ دوسری طرف بزرگ یمنی شہری نے سعودی ولی عہد کے اس اقدام پر خوشی

اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بزرگ یمنی شہری کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں ولی عہد کی طرف سے عمرہ کرانے کی پیش کش پر روتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بزرگ یمنی شہری کا کہناتھا کہ دوسرے مسلمانوں کی طرح میں بھی عمرہ کی سعادت کی خواہش رکھتا تھا مگر معاشی تنگی کے باعث ایس نہیں کرسکا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعودی ولی عہد کے لیے دعا کی کہ اللہ ان کے لیے جنت میں محلات بنائے۔انہوں نے ہمیں بیت اللہ کی زیارت کا اعزاز بخشا، جو کہ ان کے لیے زمین کے خزانوں کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مملکت اور اس کی قیادت کو جانتا ہوں۔سعودی عرب ایک چھا ملک اور اس کی قیادت انسان دوست ہے۔ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر رد عمل سامنے آیا۔ شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کی انسان دوستی کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…