چین سے غلط طورپر حراست میں لئے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

14  جون‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیچی سے ملاقات کی ہے اور ان سے امریکا اور چین کے درمیان مسابقت کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ سلیوان نے دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کے انتظام کے لیے مواصلات کی لائنوں کوکھلا رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق انھوں نے لکسمبرگ میں ملاقات کی اور اس میں متعدد علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی ۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئرعہدہ دارنے بتایا کہ ساڑھے چار گھنٹے کی ملاقات نتیجہ خیزاور مفید رہی ہے۔اس میں خطرات کو کم کرنے اورصحت مند، ذمہ دارانہ انداز میں تعلقات کے انتظامپر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ طرفین نے یوکرین پرروس کے حملے، تائیوان اور شمالی کوریا کی منفی سرگرمیوں سمیت متعدد امور پر اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔عہدہ دار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم واقعی محسوس کرتے ہیں کہ چین نے ہماری بہت سی اہم ترجیحات کو آگے بڑھایا ہے۔ چین کے ساتھ یہ واضح ہونا بہت ضروری ہے کہ اس کے ارادے کیا ہیں،اس کے اقدامات کا مقصد کیا ہے اور کیا نہیں۔جیک سلیوان نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کی اور اس ضمن میں روس کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنے پرچین کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو شمالی کوریا کے معاملے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے عہدہ دار نے بتایا کہ انھوں نے چینی عہدہ دارسے غلط طورپر حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔امریکی صدرجو بائیڈن اور چینی صدر شی جین پنگ کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عہدہ دار نے کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اضافی ملاقاتیں دیکھنے کی توقع رکھتے ہیںلیکن انھوں نے دونوں صدور کے درمیان مستقبل قریب میں کسی طے شدہ ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…