سعودی عرب میںاندرون عمارت ماسک،ویکسین ،کوروناکی پابندیاں ختم

14  جون‬‮  2022

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کووِڈ19کوپھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ بعض مزید پابندیوں کوختم کردیا ہے۔ان میں عمارتوں کے اندر(ان ڈور)ماسک پہننے کی پابندی اور بیشتر مقامات کے لیے ویکسین لگوانے کی احتیاج کا ثبوت شامل ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق

سعودی وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ اب بھی زائرین کو مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ، سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) کے زیر انتظام مقامات اوران جگہوں اورتقریبات میں ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی جہاں اس کو لازم قراردیا گیا ہے۔ اب مختلف جگہوں، تنصیبات میں داخل ہونے، سرگرمیوں یا تقریبات میں شرکت کرنے یا طیاروں یا عوامی نقل وحمل کے لیے ٹرانسپورٹ ذرائع میں سوار ہوتے وقت توکلنا رابطہ ٹریسنگ ایپلی کیشن میں ویکسین لگوانے کا ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے ان شہریوں کے لیے ویکسی نیشن کی مدت میں بھی توسیع کی گئی ہے جو بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں۔ایسے مسافروں کواس سے پہلے دوسری خوراک لگوانے کے تین ماہ کے اندرکووِڈ19کی ویکسین کا بوسٹرشاٹ حاصل کرنا پڑتا تھا،لیکن اب اس مدت کو آٹھ ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…