واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھوں نے ابھی تک سعودی عرب کے دورے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن مملکت کے دورے کا ایک وسیع ایجنڈا ہوگا جس میں توانائی پر بات چیت سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان سے جب پوچھا گیا کہ واشنگٹن الریاض سے کچھ وعدوں(پر عمل درآمد)کا انتظارکررہا ہے اگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتاتو کیا ہوگا؟ صدر بائیڈن نے کہاکہ سعودیوں کے وعدوں کا توانائی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک بڑی ملاقات ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ یہی وجہ ہے کہ میں جارہا ہوں اور اس کا تعلق اسرائیلیوں کے لیے قومی سلامتی سے ہے۔ میرا ایک پروگرام ہے۔ ویسے بھی اس کا تعلق توانائی کے معاملے سے تعلق رکھنے سے کہیں زیادہ بڑے مسائل سے ہے۔