اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ایک اوربی جے پی رہنما پیغمبرِ اسلامﷺ کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹس پر گرفتار

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اور رہنما کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ایک رہنما کو کانپور پولیس نے پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کیا ، یہ گرفتاری بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی معطلی کے بعد کی گئی جبکہ توہین آمیز ٹوئٹس کو حذف کر دیا گیا۔گرفتار لیڈر ہرشیت سریواستو بی جے پی کے یوتھ ونگ کے رکن اور طلبہ کونسل کے رکن ہیں، پولیس نے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے جس کے تحت اگر کوئی فرقہ وارانہ جنون کو ہوا دینے یا سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے تو غیر جانبدارانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…