اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

جہیز پر سسرال کے طعنے، ایک ہی خاندان میں بیاہی 3 بہنوں نے بچوں کے ہمراہ خودکشی کر لی

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور(این این آئی ) بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال کی طرف سے جہیز کے لیے طعنے ملنے اور پریشان کرنے پر ایک ہی خاندان میں رخصت ہو کر آنے والی تین بہنوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والی بہنوں میں سے ایک حاملہ تھیں، جب کہ مرنے والے بچوں میں سے ایک کی عمرچارسال اور دوسرا نوزائیدہ تھا۔

والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر سسرالی تینوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

خودکشی کرنے والی لڑکیوں کی عمریں 20، 23 اور 25 سال تھیں۔پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے،

واقعہ پیش آنے کے بعد گھر والوں کو خط ملا جس میں درج تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جا رہے ہیں، اس طرح روز روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…