جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

میرے والد کا چھینا حق واپس مل گیا ہے، جمال مبارک

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)2011میں عوامی احتجاج کے بعد اقتدار سے رخصت ہونے والے سابق مصری صدرحسنی مبارک کے بیٹے جمال مبارک کی پہلی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے مبارک خاندان کی دولت پر یورپی عدالتوں کے ساتھ اپنے خاندان کی قانونی جنگ کی

تفصیلات کا انکشاف کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمال مبارک نے ایک پریس بیان میں جسے ویڈیو کے ذریعے پڑھا گیا میں کہا کہ یورپی یونین کی جنرل کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد مبارک خاندان کی دہائیوں پر محیط قانونی جنگ ختم ہو گئی ہے۔ کونسل نے تسلیم کیا ہے کہ مبارک خاندان کے اثاثوں پر پابندیاں شروع سے غیرقانونی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوئس فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے علا اور جمال مبارک کو مکمل طور پر بری کرنے کے فیصلے کے بعد 11 سال تک جاری رہنے والی مجرمانہ تحقیقات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سب پر واضح ہو گیا ہیکہ خاندان کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسلسل ہتک آمیز رپورٹس کے سامنے مزید خاموش نہیں رہ سکتے اور اب وقت آگیا ہے کہ خاندان براہ راست جواب دے۔انہوں نے وضاحت کی کہ دس سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اقدامات اب ختم ہو چکے ہیں۔ ہمیں مکمل طور پر بری کر دیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…