طالبان کا پہلا سالانہ بجٹ پیش 50کروڑ ڈالر خسارے کی پیشین گوئی

15  مئی‬‮  2022

کابل(این این آئی)افغانستان کے حکمران طالبان نے پہلے مالی سال کا خسارے کا بجٹ پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کو رواں مالی سال میں50کروڑڈالرکے بجٹ خسارے کا سامنا ہے لیکن انھوں نے واضح نہیں کیا ہے کہ متوقع محصولات اور منصوبہ بند اخراجات کے درمیان فرق کو

کیسے پورا کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ سال اگست میں طالبان کے جنگ زدہ ملک پر قبضے کے بعد پہلے سالانہ قومی بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے کہا کہ حکومت نے 231.4 ارب افغانی کے اخراجات اور 186.7 ارب کی گھریلو آمدنی کی پیشین گوئی کی ہے۔حنفی نے کہا کہ آیندہ فروری تک جاری رہنے والے رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری وزارتی کونسل نے دی ۔ طالبان کے سپریم لیڈر ہیب اللہ اخونزادہ نے اس کی توثیق کردی اور وہ صرف مقامی فنڈز استعمال کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں 27.9 ارب افغانی صرف کیے جائیں گے لیکن انھوں نے دفاع جیسے شعبوں پر اخراجات کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔ملا عبدالسلام حنفی نے کہا کہ ہم نے عام تعلیم، تکنیکی تعلیم اور اعلی تعلیم پر توجہ دی ہے اور ہماری ساری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ہر ایک کے لیے تعلیم کی راہ کیسے ہموار کی جائے۔افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ آمدن کسٹم، وزارتوں اور کانوں سے متعلق محکموں سے حاصل ہوگی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…