روسی سے جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ اگست میں آئے گا،سربراہ یوکرینی انٹیلی جنس

15  مئی‬‮  2022

کیف (این این آئی) یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بودانوف نے غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ 2022 کے اختتام تک لڑائی کی تمام کارروائیاں رک جائیں گی۔برطانوی ٹی وی سے بات چیت میں انہو نے کہاکہ روس کے ساتھ تنازع کا ٹرننگ پوائنٹ آئندہ اگست میں سامنے آئے گا۔ بودانوف کے مطابق ٹرننگ پوائنٹ کے نتیجے میں روسی قیادت میں تبدیلی واقع ہو گی۔یوکرینی ذمے دار نے دعوی کیا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کی نفسیاتی اور جسمانی حالت نہایت خراب ہے اور وہ سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں۔ بودانوف کے مطابق ماسکو میں روسی صدر کا تختہ الٹنے کے لیے بغاوت کی کوشش کی جا چکی ہے۔یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے گمان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس جنگ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔بودانوف نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی افواج اپنے ہاتھ سے نکل جانے والی یا روسی فوج کے قبضے میں آنے والی تمام اراضی واپس لے گی۔ ان میں دونباس اور جزیرہ نما قرم شامل ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…