نئی دہلی (این این آئی)خلیجِ بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائو سمندری طوفان ’آسانی‘ میں تبدیل ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’آسانی‘ میں 24 گھنٹوں کے دوران شدت آنیکا امکان ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے اڑیسہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں منگل سے بارشیں متوقع ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال پاکستان کے طوفان ’آسانی‘ سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے اس طوفان کو ’آسانی‘ کا نام دیا گیا ہے۔طوفان ’آسانی‘ کا نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔