کیف(این این آئی) یوکرین کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک 10 ماہرین صحت ہلاک ہو چکے ہیں۔دارالحکومت کیف میں عالمی ادارہ صحت کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی وزیر صحت نے بتایا کہ جنگ کے دوران 40 ہیلتھ ورکرز زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے اعداد و شمار بتائے کہ تقریباً 40 اسپتالوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے اور 500 دیگر اسپتال اس حد تک تباہ ہوچکے ہیں کہ وہاں صحت کی سہولیات فراہم کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔وزیر صحت نے الزام لگایا کہ روس ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرنے سمیت قومی ادارہ صحت کے اصولوں اور جنگ سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق روس کی جانب سے 24 فروری کو شروع کی جانے والی جنگ کے دوران یوکرین میں ابتک 3ہزار309 شہری ہلاک اور 3ہزار493 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں