جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

نیویارک میں فائرنگ‘ مشتبہ شخص پر دہشت گردی کے الزام کے تحت فرد جرم عائد

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)امریکہ کے شہر نیو یارک میں سب وے سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص پر دہشت گردی کے الزام کی بنیاد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نے ملزم فرینک جیمز پر نقل و حمل کے نظام پر دہشت گردانہ حملوں اور دیگر پرتشدد واقعات کے الزامات کے

تحت فرد جرم عائد کی۔خیال رہے کہ 12 اپریل کو نیو یارک کے بروکلین زیر زمین ٹرین سٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔نیویارک پولیس نے کہا تھا کہ کنسٹرکشن عملے کے نارنجی رنگ کے یونیفارم میں ملبوس ایک شخص کو گیس کا کنستر سٹیشن میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ سب وے میں ’دھماکہ خیز مواد‘ کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔فرینک جیمز پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ بروکلن میں نیویارک سٹی سب وے کار کے اندر سموک بم پھینکے جس سے دھواں پھیل گیا اور دس افراد کو گولیاں بھی ماریں۔دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں فرینک جیمز کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔پولیس نے کہا تھا کہ دھویں سے بھری ہوئی ٹرین سے نکلنے کے دوران افراتفری میں مزید 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے تقریباً 30 گھنٹے بعد جائے وقوعہ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر فرینک جیمز کو گرفتار کیا گیا تھا۔قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا تھا کہ ملزم نے پولیس کو کہا کہ وہ آ کر اسے گرفتار کر لے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بندوق بھی ملی تھی جو سال 2011 میں خریدی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی تین ایمونیشن میگزین، ایک ٹارچ، آتش بازی کے سامان سے بھرا ہوا بیگ اور ایندھن کا کنستر بھی ملا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…