واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی جہازوں کے امریکی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے کسی بھی روسی پرچم والے چلنے والے یا ملکیت والے جہاز کو ان کے ملک کی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میںکہا کہ روسی جہازوں کے امریکی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے کسی بھی روسی پرچم والے چلنے والے یا ملکیت والے جہاز کو ان کے ملک کی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔ادھربرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ نے روسی فوج کے ارکان کے خلاف نئی پابندیاں جاری کی ہیں۔جانسن نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ یوکرین میں جنگی جرائم کے ثبوت اکٹھے کرنے میں مدد کر رہا ہے اور بکتر بند گاڑیوں سمیت مزید فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔