جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پارٹی گیٹ اسکینڈل،برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد، قوم سے معافی مانگ لی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)کورونا وباکے دوران سرکاری رہائش گاہ پرپارٹیاں کرنے پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں قانون توڑنے پر جرمانہ کیا گیاہے۔ بورس جانسن کی سالگرہ پر پارٹی ان کی اہلیہ نے رکھی تھی اس لیے ان پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے ممکنہ طور پر 50 پائونڈز کا جرمانہ ادا کردیا جبکہ بورس جانسن نے 19 جون 2020 کو گھر پر کی جانے والی پارٹی پر قوم سے معافی بھی مانگ لی۔دوسری جانب برطانیہ کی حکمراں جماعت نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے انکار کردیا ہے ۔سروے کے مطابق برطانیہ کے 75فیصد افراد کویقین ہے کہ بورس جانسن نے معاملے پر جھوٹ کا سہارا لیا تھا جبکہ 57 فیصد افراد نے بورس جانسن سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا لاک ڈان کے دوران بورس جانسن نے جون 2020 میں اپنی سالگرہ سرکاری رہائش گاہ پر 30 مہمانوں کے ساتھ منائی تھی ، اس کے علاوہ مئی 2020 میں سرکاری رہائش گاہ کے لان میں برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 100 کے قریب افراد شریک ہوئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…