اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

اقوام متحدہ سے یوکرین میں خواتین کے خلاف کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں ذمے داران نے زور دیا ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ کے دوران میں ان پر تشدد کارروائیوں کی تحقیق کی جائے جن میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اس تنازع میں بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں سامنے آیا۔ یہ اجلاس امریکا اور البانیا کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔

خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بحوث نے اس موقع پر کہا کہ اس جنگ کو اب رک جانا چاہیے۔ادھر اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق تنظیم یونیسف میں ہنگامی پروگرام کے ڈائریکٹر مانوئل فونٹین کا کہنا تھا کہ اب اس جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ، یوکرین کے بچے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔سیما بحوث کے مطابق یوکرین میں آبرو ریزی اور جنسی تشدد کی کارروائیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سننے میں آ رہا ہے۔ ان دعوں کی آزادانہ تحقیق ہونی چاہیے تا کہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔مانوئل فونٹین یوکرین کے دورے سے واپس لوٹے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین میں قحط پڑنے کا خطرہ ہے۔ فونٹین کے مطابق یوکرین میں اس وقت 32 لاکھ بچے اپنے گھروں میں ہیں جن میں سے نصف کے قریب بچوں کو مطلوبہ خوراک نہ ملنے کا خطرہ درپیش ہے۔اجلاس سے قبل اقوام متحدہ میں ناروے کی خاتون سفیر مونا یول نے یوکرین میں جاری جنگ کے ملک میں بچوں کی تعلیم پر اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین میں اسکولوں کی بندش سے 57 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ناروے کی سفیر نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچے بے قصور ہیں۔ ان کو ہلاک کرنے سے رکا جائے۔ ان کے مستقبل کو تباہ کرنے سے رکا جائے ، جنگ کو روک دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…