جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب کا متعدد شعبوں میں مقامی لیبربھرتی کرنے کا فیصلہ

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے دو مزید شعبوں میں مقامی ماہرین اور لیبر بھرتی کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کردیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت برائے انسانی وسائل نے کہاکہ صحت کے پیشوں کو 60 فیصد تک مقامی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ طبی آلات کے لیے انجینیرنگ اور تکنیکی پیشوں کے

لیے 30 فیصد مقامی شہریوں کی بھرتی کی جا رہی ہے۔ان دونوں شعبوں کا نفاذ ان کے لیے مخصوص کردہ رعایتی مدت کے اختتام کے بعد ہوگا۔ کیونکہ یہ فیصلہ طبی لیبارٹریوں، ریڈیولاجی، فزیوتھراپی اور علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات میں کام کرنے والے طبی لیبارٹریوں کی ملازمتوں کوشامل کرنے کے لیے صحت کیخصوصی پیشوں کو مقامی بنانے کے لییکیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پیشے کے ماہرین کے لییکم سے کم اجرت 7,000 ریال اور ٹیکنیشن کے لیے 5,000 ریال مقرر کی گئی ہے۔وزارت برائے انسانی وسائل نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ لوکلائزیشن کی شرح ٹارگٹڈ ہیلتھ اسپیشلٹیز میں کارکنوں کی کل تعداد کا 60 فیصد ہو گی اس لیے یہ فیصلہ مرد اور خواتین شہریوں کے لیے 5,600 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرے گا۔طبی آلات کے شعبے میں پیشوں کو لوکلائز کرنے کے فیصلے میں سیلز اور ایڈورٹائزنگ کے پیشوں کی لوکلائزیشن اور دو مرحلوں میں میڈیکل ڈیوائسز اور سپلائیز کا تعارف شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 فی صد اور دوسرے مرحلے میں 80 فی صد لوکلائزیشن شامل ہے۔ میڈیکل ڈیوائسز کے لیے انجینیرنگ اور تکنیکی پیشے میں پہلے مرحلے میں 30 اور دوسرے مرحلے میں %50 عملے کو مقامی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں مقامی شہریوں کے لیے تین ہزار ملازمتیں تخلیق کرے گا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…