بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

عسکری تیاریاں، سعودی عرب نے دفاعی صنعتوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینیر احمد العوہلی نے العربیہ پر ملٹری ٹیریا پروگرام کی پہلی قسط میں سعودی عرب میں فوجی صنعتوں کو مقامی بنانے کے ستونوں کا انکشاف کرتے ہوئے تین ستونوں پر انحصار کی طرف اشارہ کیاہے

اورکہاہے کہ عسکری تیاریاں پروگرام میں فوجی صنعت کو آگے بڑھانے کے لیے اخراجات، صنعت اور تحقیق کی کارکردگی جیسے تین اہم اہداف مقرر کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شاہ عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے تعمیر کی گئی فوجی صنعتیں ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں عروج تک پہنچ رہی ہیں اور انہوں نے فوجی معاہدے مقامی صنعت سے منسلک کیے ہیں۔العوھلی نے نشاندہی کی کہ ملٹری اتھارٹی 2017 میں سعودی عرب کے وژن 2030 کے حصول کے لیے قائم کی گئی تھی تاکہ فوجی صنعتوں پر سعودی اخراجات کا 50 فیصد مقامی بنایا جا سکے۔اس مختصر عرصے میں اتھارٹی نے فوجی اخراجات کو مقامی بنانے میں 6 فیصد پیش رفت کرنے میں کامیابی حاصل کی جو تقریبا 2 سے بڑھ کر 2021 میں 8 فی صد ہوگئی ہے۔ملٹریٹیریا کی پہلی اقساط میں سعودی عرب اور افریقہ میں امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے سی ای او ریٹائرڈ کرنل جوزف رینک نے شرکت کی۔ انہوں نے لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے مصری فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کو دی گئی نئی صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی 123جے سپر ہرکولیس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بات کی، جو کہ ممکنہ ڈیل کے تحت مصری فوج کو دیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…