بیروت (این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مشرق میں اشرفیہ کے ایک مشہور شاپنگ کمپلیکس میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازم کو حجاب کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے جانے کے بعد گذشتہ چند دنوں میں لبنانیوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق
سوشل میڈیا پر لبنانی شاپنگ مال کے اس اقدام پر سخت رد عمل آ رہا ہے۔ شہریوں نے نوکری سے نکالی گئی لڑکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے شاپنگ مال کے اقدام کی مذمت کی ۔ سوشل میڈیا پراے بی سی نامی اس شاپنگ مال کے خلاف اور اس کے بائیکاٹ کے کئی ٹرینڈ چل رہے ہیں۔