جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکامیں برفانی طوفان کے بعد سردی کی شدید لہر،1400پروازیں منسوخ

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر کے باعث لوگ گھروں میں محصور جب کہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ۔ چودہ سو پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

فلاڈیلفیا، نیویارک اور میساچیوسٹس میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے گر گیا۔ میساچیوسٹس کے قصبے شیرون میں 30 انچ تک برف پڑی۔میساچیوسٹس جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں شدید سرد ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے بجلی کی بحالی کے لیے کام کرنے والے کارکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کسی دوسری امریکی ریاست میں بڑے پیمانے پر بجلی کے نظام میں خلل رپورٹ نہیں ہوا۔میساچیوسٹس کے علاقے کیپ کوڈ میں 134 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے تیز ہوائیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ تیز ہوائوں اور برف کی وجہ سے کئی گلیاں اور سڑکیں سفر کے قابل نہیں رہیں۔بوسٹن شہر میں برف باری کا 19 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جب ایک دن میں 23.6 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گرم ہوتے سمندروں کی وجہ سے طوفانوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔یونیورسٹی آف اوکلاہوما کے میٹرولوجی کے پروفیسر جیسن فرٹاڈو نے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ گرم سمندر یقینی طور پر طوفانوں کے نظام کی شدت میں اضافے اور اس کے لیے زیادہ نمی فراہم کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ لیکن ان کے مطابق شدید طوفانوں کی یہی واحد وجہ نہیں ہے۔ چھٹی کے روز آنے والے طوفان کی وجہ سے اکثر لوگ اور بچے گھروں پر تھے اور کم ہی لوگ سفر کر رہے تھے۔ امریکاکی دس شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…