جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع کردی

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سعودی عرب نےغیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی ، سعودی حکومت نے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر مفت توسیع کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وباء کی پابندیوں کے باعث واپس مملکت نہہونیوالے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر مفت توسیع کا اعلان کیا ہے ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔دوسری جانب )وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدسے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو سعودی وزیر داخلہ نے اگلے مہینے پاکستان آمد کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سعودی وزیر داخلہ کی فروری میں پاکستان آمدکوخوش آمدیدکہتا ہوں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوگی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روابط میں وسعت اور تعلقات میں مضبوطی آئیگی۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے سعودی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران پاک سعودی باہمی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ باہمی معاہدے سے سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی ممکن ہوسکے گی۔ سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب دو بھائی ہیں۔ تعلقات انتہائی تاریخی اور دیرینہ ہیں۔ سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کے لئے انتہای نیک جذبات رکھتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…