جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجی گھروں کو نہیں لوٹ پائیں گے، برطانوی وزیر اعظم

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا گیا تو روسی فوجی اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین پر ممکنہ حملے کے خطرات کے

پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے روس پر سنگین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن نے امریکا اور اپنے دیگر اتحادی ممالک سے یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور روس کے ممکنہ حملے کے نتیجے میں لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے الزام عائد کیا کہ روس نے یوکرین کے سر پر بندوق تان رکھی ہے۔انہوں نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو خبردار کیا کہ اگر ان کی فوج نے یوکرین پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی تو انہیں تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین پر کسی بھی قسم کے روسی حملے کے نتیجے میں ہم مربوط اور شدید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں گے ، یہ ایسی پابندیاں ہوں گی جن کا آج سے قبل روس نے کبھی سامنا نہیں کیا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روس کو مالیاتی ادائیگیوں کے عالمی سوئفٹ نظام سے بھی بے دخل کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک ممکنہ ہتھیار ہو سکتا ہے اور ہم اس حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اگر نیٹو کی افواج روس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرتی ہیں تو ان کی افواج بھی شانہ بشانہ شرکت کریں گی۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…