جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

آپ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بےوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں، پاکستانیوں کا جمائما سے پاکستان آنے کا مطالبہ، جمائما نے کیا جواب دیا؟

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)جمائما گولڈ سمتھ 2004 میں وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم ہیں، لیکن وہ آج تک پاکستانیوں کے دلوں سے نہیں نکل سکیں۔ایک بار پھر کسی نے جمائما سے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ کر دیا، جس پر جمائما بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جمائما نے آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی، جس پر ایک پاکستانی صارف نے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بیوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں۔جس پر ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا ہوگا، کہ ان کی گیم پوسٹ پر ایسا بھی کمنٹ آسکتا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ جمائما نے خود شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ آباد لکھا اور دل بھی بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی عوام کتنے سادہ ہیں اور وہ آج تک جمائما سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…