بغداد(این این آئی)عراق کے تیل کی مارکیٹنگ کے سرکاری ادارے نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی زبردست مانگ کے پیش نظرمارچ میں پیداوارکی ترسیل کا شیڈول پہلے سے طے کرلیا ہے اور اس کے مطابق خام تیل برآمدکیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ آرگنائزیشن
برائے تیل مارکیٹنگ (ایس او ایم او)کے نائب سربراہ علی نزار نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کریں گی یا نہیں۔ البتہ کچھ تجزیہ کاروں نے قیمتوں میں اضافے کی پیشین گوئی کی ہے۔علی نزارنے کہاکہ قیمتوں میں کوئی اضافہ حتمی یا آخری نہیں ہو گا۔تاہم پیٹرولیم برآمد کنندگان ممالک کی تنظیم (اوپیک)قیمتوں میں موجودہ اتارچڑھا کو مدنظر رکھے ہوئے ہے۔علی نزارکا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ کو اضافی مقدار میں تیل کی ضرورت پڑسکتی ہے اور اس صورت میں اوپیک پلس مارکیٹ کومزید پیش کش کرے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ فروری میں عراق کی تیل کی اوسط برآمدات بڑھ کر33 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔جنوری میں ان کا حجم 32 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔