بھارت، حجاب نہ اتارنے پر کالج طالبات کے کلاس میں بیٹھنے پر پابندی

  بدھ‬‮ 19 جنوری‬‮ 2022  |  17:13

بنگلورو(این این آئی )بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو کے ایک لاج میں اسکارف یا حجاب لینے والی طالبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جب 18سالہ الماس اور ان کی دو سہیلیاں کلاس روم میں داخل ہوئیں تو ان کی ٹیچر نے

فورا غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کلاس سے جانے کا حکم دیا۔الماس نے بتایا کہ ٹیچر نے کہا کہ تم کلاس روم میں حجاب کے ساتھ داخل نہیں ہو سکتیں اور ہمیں اسے اتارنے کے لیے کہا۔اس کے بعد سے بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع اڈوپی میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے اس سرکاری کالج میں یہ 6 مسلمان لڑکیاں کلاس سے باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں کیونکہ اسکول انتظامیہ کا کہناتھا کہ حجاب یونیفارم کا حصہ نہیں اور یہ طالبات قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔اس کے برعکس لڑکیوں کا موقف ہے کہ حجاب ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور قانون انہیں اس پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم اس کے باوجود کالج انتظامیہ لڑکیوں پر دبائو ڈالنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہی ہے۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎