جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بیجنگ میں اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص،سخت قدغنوں کا دوبارہ نفاذ

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے کرونا وائرس کی اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ ملک سرمائی اولمپکس سے قبل اس انتہائی متعدی شکل کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق یہ

اعلان جنوبی شہر ژوہائی میں مکینوں پر سفری پابندیاں عاید کرنے کے ایک روزبعد کیا گیا ۔وہاں بڑے پیمانے پر جانچ مہم کے نتیجے میں سات کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔بیجنگ کے عہدے دارپانگ ژنگہوو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت کے علاقے ہیڈیان میں اومیکرون کے کیس کا پتا چلا ہے اور یہ مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔ پانگ نے بتایا کہ حکام مریض کے اقامتی احاطے اور دفتر کی عمارت میں رہنے والے دیگرافراد کی جانچ کررہے ہیں اور متاثرہ شخص سے منسلک 17 مقامات تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔چین کے قومی صحت کمیشن کے ترجمان مائی فینگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کووائرس کی دونوں متعدی قسموں ڈیلٹا اوراومیکرون کے چیلنج کا سامنا ہے۔انھوں نے خبردارکیا کہ جو علاقے ابھی تک وبا کی زد میں نہیں آئے ہیں،انھیں اپنے روک تھام کے اقدامات میں نرمی نہیں کرنی چاہیے اورچوکنا رہنے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے۔چین میں ملکی سطح پر منتقل ہونے والے کوڈ19 کے 104 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…