جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دبئی ایئرپورٹ پرالامارات کے طیارے کے اڑان بھرنے میں ناکامی کی تحقیقات

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر(جی سی اے اے)نے رواں ماہ دبئی کے ہوائی اڈے پرالامارات ایئرلائن کے ایک مسافرجیٹ کے اڑان بھرنے میں ناکامی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دسمبرمیں دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی کا ایک اور مسافر جیٹ اڑان بھرنے کے فوری بعد فضا میں محو پرواز نہیں ہوسکا تھا۔اس واقعہ کے ایک

ماہ سے بھی کم عرصے میں ایئر لائن کے کسی مسافر طیارے کو پیش آنے والے طیارے سے متعلق یہ دوسری تحقیقات ہے۔الامارات کے ترجمان نے کہا کہ حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے اور 9 جنوری کو دبئی سے اڑان بھرنے میں ناکامی کے نتیجے میں طیارے کو کوئی نقصان پہنچا تھا اورنہ کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔یہ مسافر طیارہ دبئی سے بھارت کے شہر حیدرآباد جارہا تھا۔اس جیٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ روانگی پر ٹیک آف مسترد کردیاس کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ اس ہدایت پر کامیابی سے عملکیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شعبہ فضائی حادثات انویسٹی گیشن سیکٹر واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایئرلائن بھی اس کا جائزہ لے رہی ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 نے بتایا ہے کہ بوئنگ 777 جیٹ نے اپنا ٹیک آف شروع کیا تو اس وقت ایک اور 777 رن وے پر دوڑ رہا تھا۔اس میں کہا گیا ہے کہ بھاری بھرکم جیٹ کے 100 ناٹ تک پہنچنے کے بعد ٹیک آف ختم کر دیا گیا تھا۔جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلے ہی اس امر کی تحقیقات کررہی ہے کہ الامارت کی 20 دسمبر کو دبئی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی مسافر پروازکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔فضائی کمپنی نے اس کو پیش آنے والے واقعہ کو سرکاری طور پرتکنیکی قرار دیا ہے۔انڈسٹری بلاگ دی ایئرکرنٹ نے فلائٹ ریڈار24 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسافرجیٹ دبئی سے اڑان بھرنے کے فوری بعد فضا میں بلند نہیں ہوا تھا اور ایک محلے کے اوپرغیر معمولی طورپر نیچے پرواز کر رہا تھا۔تاہم یہ مسافر طیارہ بہ حفاظت امریکا میں اترگیا تھا۔جی سی اے اے نے فوری طور پر ان دونوں واقعات پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…