جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بغداد ائیرپورٹ میں وکٹوری اڈے پر چارکاتیوشا راکٹوں سے حملہ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)ایک عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وکٹوری بیس کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں مغربی بغداد سے چارکاتیوشا راکٹوں سے کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ جس میں بین الاقوامی اتحادی

افواج شامل ہیں، بغداد کے ہوائی اڈے پر سابقہ وکٹوری اڈے پردو ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا جن پر انتقامی کارروائی لکھا ہوا تھا۔عراقی میڈیا نے اطلاع دی کہ بغداد کے ہوائی اڈے کے سفارتی علاقے پر فجر کے وقت دو ڈرون سے حملہ کیا گیا تاہم اسے سی آر اے ایم دفاعی نظام سے مار گرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ڈرون امریکی اڈے کی حدود سے باہر گرے۔ پہلا شوٹنگ رینج کے قریب اور دوسرا عراقی افسران کی لابی کے قریب گرا۔ذرائع نے وضاحت کی کہ دونوں طیارے دھماکہ خیز مواد کے ماہر کی رائے کے مطابق دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جب ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا تو اس وقت ہوائی اڈے پر سول طیاروں کی آمد ورفت جاری تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عراق میں ہوائی اڈوں پر حملے عسکریت پسندوں کی طرف سے سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…