بیت المقدس (آن لائن) اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا کو سفر کے لحاظ سے اپنی ’ریڈ لسٹ‘ یا سرخ فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ان دونوں ممالک میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ ہے۔ اسرائیلی صدر نیفتالی بینٹ کے
دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی طرف سے منظور کیے گئے اس فیصلے پر عملدرآمد کل منگل سے شروع ہو گا۔ اس فیصلے کے تحت اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامے کے بغیر امریکا یا کینیڈا کا سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔