جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین کا امریکا کی اندھا دھندپابندیوں کا جواب دینے کا اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین نے امریکا کی جانب سے اندھا دھندپابندیوں کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اپنی قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے عزم مصمم پر قائم ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکا سے اپیل کی کہ وہ چین پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آڑ میں

چینی شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اپنا حالیہ فیصلہ واپس لے۔ چین نے اسی کے ساتھ وارننگ دی کہ امریکا کی اندھا دھندکارروائیوں کا جواب دیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکا کے ان اقدامات کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں گھٹیا کارروائی قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ ہم امریکا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو فورا واپس لے، چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنا اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔وانگ وین بن نے کہاکہ اگر امریکا نے اپنی ایسی اندھا دھند کارروائیاں جاری رکھیں تو چین بھی سخت جواب دینے کے لیے موثر کارروائی کرے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اپنی قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے عزم مصمم پر قائم ہے،انہوں نے ایغور مسلم اقلیتوں کے حوالے سے چین کی پالیسی کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ بیجنگ نے تشدد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسند طاقتوں کو کچلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے عاقبت نا اندیش اقدامات سنکیانگ کی ترقی کو تباہ نہیں کرسکتے، چین کی ترقی کو روک نہیں سکتے یا تاریخی ترقی کے رجحان کو پلٹ نہیں سکتے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…