جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اوپیک اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کرے گی،سعودی وزیرتوانائی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کرے گی اور اسے ایسا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت نہیں جو اس نے پیدا ہی نہیں کیا ہے۔انھوں نے عرب ٹی وی کوایک انٹرویو میں

کہا کہ تیل مارکیٹوں کے لیے ایک ریگولیٹر ہونا چاہیے اورہرکسی کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ اوپیک نے اس مقصد کے حصول کے لیے کیا کچھ کیا انھوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ مارکیٹ میں گیس کی دستیابی میں کمی ان پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو پہلے اختیار کی گئی تھیں اور جن میں گیس سے بجلی کی پیداوارمیں کمی بھی شامل ہے۔سعودی وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے آج گیس مارکیٹوں میں قلت پیدا ہو گئی ہے۔شہزادہ عبدالعزیز نے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کا صفرکاربن اخراج کا ہدف 2060 سے پہلے حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس ہدف کا مملکت میں مالی یا معاشی اعتبار سے منفی اثر نہیں پڑے گا۔ نیزسعودی عرب ہر قسم کی توانائی کے لیے ایک بااعتماد ذریعہ بننا چاہتا ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس سعودی عرب میں توانائی کی نئی شکلیں پیدا کرنے اورانھیں معیشت اور برآمدات میں ضم کرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔صاف توانائی میں سرمایہ کاری کا مطلب تیل میں سرمایہ کاری روکنا نہیں بلکہ اس کا مقصد گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں کمی لانا ہے نہ کہ تیل کے استعمال میں کمی کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ماحول کے تحفظ میں کوئی تضاد نہیں ہے۔اس وقت دنیا توانائی کے کسی ایک ذریعہ یا چند ذرائع پرانحصار نہیں کر سکتی ہے بلکہ دنیاکوتوانائی کے تمام دستیاب ذرائع کو بروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔شہزادہ عبدالعزیزکا کہنا تھا کہ تین چیزوں پر دنیا کو بالکل بھی سمجھوتانہیں کرنا چاہیے:اول، توانائی کی سلامتی،دوم، معاشی ترقی اور پائیدارخوشحالی اور سوم،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…