سعودی عرب کی مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار

20  اکتوبر‬‮  2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی مساجد میں کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظرنمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے پر عمل درآمد جاری ہے۔ وبائی کے حالات کے یپش نظر وقتا فوقتا م

جاز حکام اور اداروں کی ہدایت پر مساجد میں ایس اوپیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ پبلک ہیلتھ اتھارٹی وقایہ کی سفارشات کی روشنی میں مساجد میں نمازیوں کے درمیان فاصلے کا اطلاق جاری ہے کیونکہ مساجد میں ہر عمر اور صحت کی مختلف حالتیں ہوتی ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہناتھا کہ جن مقامات پرتوکلنا ایپ کے ذریعے زائرین کی صحت کے جانچ نہیں کی جاسکی وہاں پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا۔وزارت مذہبی امورنے کہا کہ مملکت میں صحت کے حوالے سے صرف مجاز اداروں اور حکام کی طرف سے ہدایات پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شہری کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے سرکاری اور مجاز اداروں کی طرف سے ملنے والی ہدایت پرعمل درآمد کرائیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…