عرب امارات میں شادی،تعزیتی اجتماعات میں شرکا بڑھانے کی اجازت

20  اکتوبر‬‮  2021

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذالعمل قواعدوضوابط میں مزید نرمی کردی ہے اور اب گھروں میں منعقد ہونے والی سماجی تقریبات اور اجتماعات کی گنجائش 80 فی صد کردی ہے بشرطیکہ شرکا کی مجموعی تعداد 60 سے زیادہ نہ ہو۔ان کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دس افراد مہمان نوازی کی خدمات انجام دے سکیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما)نے آیندہ جمعہ سے گھروں میں شادی کی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات کے انعقاد کے لیے کروناوائرس کے نظرثانی شدہ پروٹوکول جاری کیے ہیں۔این سیما نے ایک بیان میں کہا کہ چودہ دن کے وقفے سے منظورشدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے ،پروٹوکول کے مطابق سبز راہ (گرین پیسج) کی شرائط کو پورا کرنے اور یو اے ای کی وات صحت کی الحوسن ایپلی کیشن میں اپنی مکمل ویکسی نیشن اور تیسری خوراک کی ضرورت کا اندراج کرنے والوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت ہے۔این سیما نے مزید وضاحت کی کہ کسی بھی تقریب میں شرکت کے خواہاں افرادکو اس کی مقررہ تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔نئے پروٹوکول میں تمام حاضرین کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات بھی شامل ہیں۔اس میں تقریب میں داخل ہونے سے پہلے درجہ حرارت کی پیمائش، ہروقت ماسک پہننے کی لازمی پابندی اورتقریب گاہ میں جراثیم کش اسپرے شامل ہے۔تقریب میں شریک ہونے والے افراد کی جراثیمی تطہیر کے لیے آلات دستیاب ہونے چاہئیں۔این سیما کا کہنا تھا کہ کسی گھریا پنڈال میں داخلے کا عمل منظم ہونا چاہیے اوروہاں کوئی ازدحام یا ہجوم نہیں لگنا چاہیے۔ہم داخلے اور خروج کے عمل کو منظم کرنے میں رکاوٹوں کے استعمال کی سفارش کرتے ہیں۔ہم مصافحہ یا گلے ملے بغیرسلام کرنے اورہروقت ڈیڑھ میٹر کے جسمانی فاصلے کے اصول پرعمل کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ دس افراد کو ایک میز پر بیٹھنے کی اجازت دینے پر زور دیتے ہیں۔اتھارٹی نے معززعوام پر زوردیا کہ وہ مدعو افراد کو خبردارکریں،اگرانھیں نظام تنفس کی کوئی علامات ظاہر ہورہی ہیں یا بخار محسوس ہوتا ہے تو وہ تقریب میں شرکت نہ کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…