ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات کے بائیکاٹ کا خوف ، خامنہ ای نے خالی ووٹ دینا حرام قرار دیدیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں 18 جون کو مقررہ صدارتی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے۔ ایسے میں ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور انداز سے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای

نے کہاکہ خالی ووٹ دینا حرام ہے بالخصوص جب کہ ملک کے نظام کو کمزور کرنے کا سبب بنے۔خامنہ ای کا یہ موقف ان کے دفتر کی جانب سے جاری ایک جریدے میں شائع ہونے والے ایک جواب میں سامنے آیا۔ سوال میں سادے بیلٹ پیپر (جس پر کسی امیدوار کا نام تحریر نہ ہو)کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا شرعی حکم پوچھا گیا تھا۔ خامنہ ای کے مطابق کسی بھی وجہ سے سادہ کاغذ کے ذریعے ووٹ دینا حرام ہے جب کہ اس کے نتیجے میں ایران میں اسلامی نظام کمزور ہو۔ایرانی رہبر اعلی اپنے سابقہ بیانات میں باور کرا چکے ہیں کہ ووٹ دینا شرعا واجب ہے۔ادھر ایرانی طلبہ کے سروے مرکز کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کے مطابق ووٹنگ کا حق رکھنے والے ایرانیوں کی کل تعداد میں سے 34% افراد 18 جون کو مقررہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب سروے میں شریک 32.4% افراد کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات میں کسی طور بھی ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…