پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرمنی میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی کیساتھ بڑا اضافہ ہونے لگا

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آن لائن)جرمنی میں حالیہ سالوں کے دوران مسلمانوں کی تعداد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرمنی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق چند سالوں میں جرمنی میں مسلمانوں کی تعداد 53 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو چکی ہے۔جرمنی کی کْل آبادی میں اس وقت مسلم آبادی کا تناسب 6.4 سے 6.7 تک ہو چْکا ہے۔رپورٹ کے مطابق جرمنی میں اسلام کی

پیروکاروں میں 9 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے جرمن شہر میں ایک نا ایک مسجد اور مسلمانوں کا ثقافتی مرکز موجود ہے۔جرمنی میں اب بھی سب سے بڑی مسلم برادری ترکی سے ہجرت کرنے والے پس منظر کے حامل باشندوں کی ہے جن کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے۔ان کے علاوہ جرمنی میں عرب باشندوں کی تعداد 15 لاکھ یے۔ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی شرح 19 فیصد جبکہ شمالی افریقی مسلمانوں کی کْل شرح 8 فیصد بنتی ہے۔جرمنی میں آباد مسلم برادری کا اکیس فیصد یا پانچواں حصہ 15 سال سے کم عمر بچے یا نو عمر مسلمان ہیں۔ 22 فیصد کی عمریں 15 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔جرمنی کی مسلم آبادی کا محض 5 فیصد 64 سال سے زیادہ عمر کے باشندے ہیں جبکہ یورپی ملک جرمنی میں آباد تمام مسلمانوں میں سے تقریباً نصف کے پاس جرمن شہریت ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…