ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عرب امارات کی پہلی خاتون مکینک کو بڑا سرپرائز مل گیا ولی عہد نے نام بتائے بغیر فون کر کے اپنی گاڑی ٹھیک کروائی اور ملاقات کی خواہش ظاہر کردی، حقیقت جان کر خاتون مکینک کے آنسو چھلک پڑے

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس لڑکی سے رابطہ کیا جو گاڑیوں کی مرمت کرتی دیکھی گئیں۔ ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان نے گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ھدی المطروشی سے رابطہ کیا اور مزاحیہ انداز میں اس سے بات کی۔ یہ گفتگو المطروشی کے لیے خوش گوار حیرت

سے کم نہ تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی ولی عہد نے ھدی المطروشی کو فون کیا مگر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔ المطروشی گاڑیوں کی مرمت کی ایک ورکشاپ چلاتی ہیں۔ الشیخ محمد بن زاید نے کہا کہ میرے پاس ایک گاڑی ہے اور میں آپ سے اس کی مرمت کرانا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے سنا کہ ھدی المطروشی نامی لڑکی گاڑیوں کی مرمت کا کام کرتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔گفتگو میں الشیخ محمد زاید نے کہا کہ بعض لوگ اوائل عمر میں ہی مثال قائم کر دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے ایسے بچوں پر فخر ہے۔ ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں اور آپ کو کچھ بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جیسے لوگ دوسروں کے لیے مثال قائم کریں گے۔ابوظہبی کے ولی عہد ھدی سے کار مرمت کے کام کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر میں یہ کام شروع کیا مگر عملی طور پر یہ کام 2020 میں شروع کیا تھا۔الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ھدی المطروشی سے ساتھ فون ختم کرتے ہوئے ہوئے

اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ صرف فون کال کافی نہیں بلکہ ہم جلد ملاقات بھی کریں گے۔دوسری طرف ھدی المطروشی نے بتایا کہ جب وہ ابو ظبی کے ولی عہد سے بات کر رہی تھیں تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ یہ فخر رہے گا کہ ریاست کے ولی عہد نے خود فون کرکے میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…