ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مسجد نبوی ؐ میں رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت گزاروں کے لیے تیاریاں مکمل

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی )مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔توقع ہے کہ آخری عشرے میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحید مسجد نبویﷺ میں آئیں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین متعلقہ سکیورٹی حکام اورمحکمہ صحت کے ساتھ مل کر

کووِڈ19سے بچائو کی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے لیے ایک مربوط منصوبہ کا نفاذ چاہتی ہے تاکہ تمام عبادت گزاروں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔رمضان کے آخری عشرہ کوعبادت وریاضت کے لحاظ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بڑی فضیلت بیان کی ہے اور رمضان کی طاق راتوں ہی میں لیل القدر آتی ہے۔اس ایک شب کی عبادت کا ثواب ہزاروں راتوں کی عبادت سے زیادہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت برائے بلدیات اور دیہی امور نے گذشتہ ماہ ایک سرکلرجاری کیا تھا۔اس میں اس نے حج اورعمرہ کی سرگرمیوں میں خدمات انجام دینے والے ورکروں کے لیے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔ان کے علاوہ مکہ اور مدینہ منورہ میں دکانوں پر کام کرنے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ہوگی۔وزارت کی ہدایت کے مطابق حجام کی دکانوں،خواتین کے سیلونز، ریستورانوں ، کیفے اور کھانے پینے کی دکانوں پر کام کرنے والوں کو ضرور ویکسین لگوانی چاہیے۔ان کے لیے ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 13 مئی سے ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…