پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں کرونا کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی  کرونا کےہزاروں مریض لاپتہ ، شہریوں میں تشویش کی لہر

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور (این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہزاروں کرونا مریضوں اچانک گمشدگی، حکومت کیلیے بڑی مشکل کھڑی کرگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں کرونا کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، کرونا کے لاپتہ مریض شہریوں کیلیے ڈرانا خواب بن گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں

تین ہزار کرونا مریض اپنا موبائل فون بند کرکے گھروں سے لاپتہ ہوگئے ۔پولیس نے گمشدہ مریضوں کی تلاش شروع کردی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ کرونا مریض شہر و ریاست میں وبا کے پھیلا کا باعث سکتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوئے جب کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض 24 گھنٹے کے دوران جان کی بازی ہارے۔بھارت میں کورونا سے بچا کی ویکسین میں کمی واقع ہو گئی ہے اسی سبب بھارت کے معاشی حب ممبئی میں تمام ویکسینیشن سنٹر تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی یومیہ تعداد ایک نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ آج جمعہ کو بھارتی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 386,452 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اسی عرصے کے دوران کووڈ انیس کے سبب 3,498 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…