امریکا ایک بار پھر دنیا کی قیادت کے لیے تیار کانگریس سے پہلے خطاب میں جوبائیڈن کے اہم اعلانات

29  اپریل‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی، آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکا ایک بار پھر دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیارہے۔ 16 برس سے بڑی عمرکا ہر

امریکی اس وقت ویکسین لگواسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے فوج واپس بلانے کا یہی وقت ہے، ہمیں پاکستان اور افغانستان ک درمیان اعتماد بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیارہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 16 برس سے بڑی عمرکا ہر امریکی اس وقت ویکسین لگواسکتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امریکا کو بین الاقوامی سطح پر اپنے قائدانہ کردار کے دفاع کے لیے اب بنیادی ڈھانچے، اور تعلیم و تحقیق میں دوبارہ بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف امریکی کامیابیوں کا ذکر بھی کیا۔ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی شہریوں کو کورونا ویکسین کے دو سو بیس ملین ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر نے عوام کے لیے لاکھوں نوکریاں بھی پیدا کرنے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…