جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کروناوائرس کی عالمی وبا ءکے بعد پہلی مرتبہ مسجد الحرام کا صحن طواف نمازیوں اور عمرہ زائرین سے بھر گیا، روح پرور مناظر

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں کوروناوائرس کی عالمی وبا کے بعد پہلی مرتبہ مسجد الحرام میں طواف کا صحن نمازیوں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھر گیا۔پندرہ رمضان کو مغرب کی نماز کے موقع پر پورا صحن نمازیوں سے بھرا ہوا دکھائی دیا۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کردہ ضابطوں کی پابندی کے ساتھ حرم مکی میں نماز اور عمرہ کی سہولت جاری ہے۔

صدارت عمومی برائے انتظامی امور الحرمین الشریفین نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 15 لاکھ افراد نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ نماز اور عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انتظامہ کے تمام اداروں نے کارکردگی بڑھا دی ہے اور زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مطاف میں 14 کے بجائے 25 ٹریک کر دیئے۔ان میں سے چار جو خانہ کعبہ کے قریب تر ہیں بزرگوں اور معذوروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ بوڑھوں اور معذوروں کو الیکٹرانک وہیل چیئرز پر طواف کی سہولت دی جارہی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…