ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں کرونا اتنی تیزی سے کیوں پھیلا؟ عالمی ادارہ صحت نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ٗد ہلی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت میں کورونا مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جو مسئلے کا سبب بن رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی گھر میں رہتے ہوئے بھی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق

بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے چار ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز بھجوانے کیلئے کام کررہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں تاہم بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل نے بھی کورونا وبا پھیلانے میں کردار اداکیا ہے۔دوسری جانب  دہلی کی ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کی درخواست پر شہرکا لگژری ہوٹل ججوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کوویڈ سینٹر میں تبدیل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہیکہ دہلی ہائی کورٹ کی درخواست پر لگژری ہوٹل کے 100 کمروں کو کوویڈ سینٹر بنا دیا گیا ہے، شہر کا بڑا ہسپتال لگڑری ہوٹل کیکورونا سینٹر کی نگرانی کریگا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان جیویر شیرگل نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہناہے کہ حکومتی فیصلہ آئین میں شامل مساوی حقوق کے برخلاف ہے، عدالت خود اس خصوصی برتاؤ کے فیصلے کو مسترد کرے۔دوسری جانب ریاستی حکام اور دہلی ہائی کورٹ رجسٹرار دفترکی جانب سے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل چھٹے روز کورونا وائرس کے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت میں مسلسل لاکھوں کیسز سامنے آنے سے انتہائی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہسپتال مکمل بھر چکے ہیں اور مریضوں کیلئے آکسیجن کی قلت ہے اور آکسیجن نہ ملنے سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…