جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ا’’مسلمان نوجوان کا بھارتی شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے بڑا اقدام ‘‘ اپنی قیمتی کار ،زیوارت تک بیچ دیے،آکسیجن مین کے نام سے مشہور ہو گیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

اترپردیش(این این آئی )بھارت میں مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے والے مسلمان نوجوان شاہنواز شیخ نے اپنی قیمتی کار اور زیور تک بیچ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہاں آج کل مودی سرکار کی ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید ہورہی ہے وہیں اتر پردیش کے علاقے اعظم گڑھ کے 31 سالہ مسلم نوجوان کے چرچے ہورہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بھی مریضوں کو مفت آکسیجن

سلنڈرز فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مدد کو تیار رہنے پر شاہنواز شیخ کو آکسیجن مین کا خطاب دیا ہے۔شاہنواز شیخ کورونا کی ابتدا میں گھر کے قریب غریب بستی میں راشن کی تقسیم کیا کرتے تھے کہ اس دوران ان کی دوست کی حاملہ بہن رکشے میں اسپتال جانے کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئیں اور اس واقعے نے دونوں دوستوں کی زندگی کا مقصد ہی بدل دیا اور دونوں نے مریضوں کو آکیسجن سلنڈرز کی مفت فراہمی کا بیڑہ اٹھالیا۔شاہنواز شیخ اب تک 4 ہزار سے زائد مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کرچکے ہیں۔ سلنڈرز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے انہیں اس کام کے لیے باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دینی پڑی جو 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام کرتی ہے۔ ٹیم کے ارکان کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سلنڈرز مریضوں تک پہنچاتے اور لاتے ہیں اور دوسری سلنڈرز میں آکسیجن گیس بھرواتی ہے۔شاہنواز شیخ کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل آکسیجن کے لئے روزانہ 50 کالوں کا جواب دے رہا تھا جب کہ اب 500 سے 600 کال آتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی مانگ اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مجھے اپنی کار 22 لاکھ میں فروخت کرنا پڑی اس سے بھی کام نہ بنا تو سونے کی چین بیچ دی۔ اچھی بات یہ ہے کہ آکسیجن والے مجھ سے فی سلنڈر 300 روپے لیتے ہیں اور باقیوں سے 500 سے 600 لیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…