ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب جانے والوں کیلئے اہم خبر حکومت نے ائیر پورٹس پر داخلے کیلئے نئی شرائط رکھ دیں

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے لیے بورڈنگ کارڈ کے اجرا کو توکلنا ایپ کی رپورٹ سے مشروط کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہری ہوابازی نے ایئر لائنز، سعودی ڈیٹا اور منصوعی ذہانت اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایت

کی کہ وہ پروازوں اور ان کے مسافروں سے متعلق تمام کوائف جلد از جلد لنک کر لیں۔ توکلنا ایپ میں مسافروں کی پوزیشن ریکارڈ کی جائے، محکمہ شہری ہوابازی نے یہ ہدایت اس تناظر میں دی کہ سرکاری اور نجی ادارے اب کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی سے کرونا وائرس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت طلب کرنے کے بجائے توکلنا ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو ہدایت کی بورڈنگ پاس صرف ان مسافروں کو جاری کیے جائیں جن کی صحت حالت توکلنا ایپ میں محصن (کرونا وائرس سے محفوظ)یا یہ امیدوار کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوا تحریر ہوگا۔ یہ ریکارڈ 22 اپریل 2021 سے لیا جائے گا۔محکمہ شہری ہوابازی نے ایک ہدایت یہ بھی دی کہ سسٹم میں اس طریقہ کار کا اضافہ کیا جائے کہ اگر کوئی مسافر کرونا وائرس سے محفوظ نہ ہو یا وہ کرونا وائرس کا شکار ہو تو ایسی صورت میں اسے ایس ایم ایس کے ذریعے ریزرویشن کی منسوخی سے مطلع کردیا جائے۔بیان میں محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا تھا کہ اگر کورونا کی وجہ سے کسی کا ریزرویشن منسوخ کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس کے حقوق محفوظ ہوں کسی طرح کی حق تلفی نہ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…